ڈیرہ بگٹی کے سرداری نظام میں جمہوریت کی داغ بیل ڈالنے اور عام آدمی کے لیے علم و شعور کا چراغ روشن کرنے والے عظیم رہنماء میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی نویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
بیکڑ، 5 ستمبر: ڈیرہ بگٹی کے سرداری نظام میں جمہوریت کی داغ بیل ڈالنے اور عام آدمی کے لیے علم و شعور کا چراغ روشن کرنے والے عظیم رہنماء میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی نویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے 14 اپریل 1949 کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ کے علاقے بیکڑ میں پیدا ہونے والے میر غلام قادر بگٹی نے 1980 کے اواخر میں سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا انہوں نے فرسودہ سرداری نظام اور ظلم و جبر کے خلاف جرات مندانہ آواز بلند کی اور اپنی پوری زندگی غریب عوام کے حقوق کے تحفظ، بھائی چارے کے فروغ، اور شعور و تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر دی مرحوم نے نوجوانوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے وسائل وقف کیے، سینکڑوں طلباء کو سہولیات فراہم کیں اور انہیں زیورِ علم سے آراستہ کیا وہ اصولوں پر ڈٹ جانے اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں یکم ستمبر 2016 کو میر غلام قادر بگٹی کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی اور 6 ستمبر 2016 کو مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں رحلت فرما گئے آج ان کی نویں برسی کے موقع پر ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جاررہا ہے جن میں مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا
Comments are closed.