گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فلسطین کے قاضی القضاہ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش کی وفد کے ہمراہ ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فلسطین کے قاضی القضاہ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدیقی عبد الرحمان الہباش کی وفد کے ہمراہ ملاقات
فلسطینی وفد میں امام مسجد اقصیٰ قاضی احمد حسین، امام مسجد ابراہیمی قاضی غسان الرجبی، حمزہ دانا اور طلال الشفیع شامل تھے،
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اورپاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرڈاکٹرذہیرمحمدزید بھی ملاقات میں شریک تھے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی معزز وفد کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ کا بھی اہتمام
کیا
ملاقات میں فلسطین خصوصاً غزہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک سنگین انسانی المیہ ہے،فیصل کریم کنڈی
غزہ مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، فیصل کریم کنڈی
اقوام عالم کو فوری طور پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، فیصل کریم کنڈی
اسلامی اُمہ کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔فیصل کریم کنڈی
فلسطین سے ہماری وابستگی مسجد اقصیٰ سے عقیدت اور ایمان کا مظہر ہے۔ فیصل کریم کنڈی
فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ کا مسئلہ ہے، فیصل کریم کنڈی
پاکستان ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.