وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و ائی ٹی لی لیچینگ کی ملاقات، وزیراعظم کا سی پیک فیز2 کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

14

بیجنگ۔4ستمبر  :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیتے ہوئے سی پیک فیز کے حوالے سے مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے وڑن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک فی

Comments are closed.