وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں شرکت ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جائے گی۔
