این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، خیبر پختونخواہ,کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، خیبر پختونخواہ,کشمیراور گلگت بلتستان میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی۔
نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ر ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں بشمول گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، جہلم، نارووال اور دیگر علاقوں میں شدید بارش متوقع۔
شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش متوقع۔
گلگت، ہنزہ، اسکردو، نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی۔
لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، سفر سے پہلے موسمی صورتحال چیک کریں۔
تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، کمزور درختوں کے گرنے اور بجلی بند ہونے کا امکان۔
مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے
این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے
دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں
ممکنہ طور پر زیر آب آنے کے خطر ے سے دوچار علاقوں کے مکین انخلاء کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں
انخلا ء کے بعد عارضی کمپس سے اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے اداروں کے ہدایات پر عمل یقینی بنائیں
مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔
مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں
Comments are closed.