ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل لہڑی لیاقت علی لغاری نے آج تحصیل لہڑی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل لہڑی لیاقت علی لغاری نے آج تحصیل لہڑی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بھنڈ جاگیر، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہندو محلہ لہڑی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محلہ موچیاں شامل ہیں
لیاقت علی لغاری کی مسلسل کوششوں سے تمام اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی پر موجود پائے گئے۔ صرف دو اساتذہ اتفاقیہ رخصت پر تھے جس کا ریکارڈ موجود تھا۔
طلباء اور اساتذ کے حاضری رجسٹر چیک کیۓ گئے۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہندو محلہ لہڑی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محلہ موچیاں کی عمارت مرمت طلب ہے۔ جس کیلئے حکام بالا کو پہلے سے لکھا جاچکا ہے۔ ان انشاء اللہ جلد مرمت کا کام شروع ہو گا۔
مجموعی تعلیمی صورت حال بہتر پائی گئی۔
ڈی ڈی او ایجوکیشن میل لہڑی لیاقت علی لغاری نے مختصر عرصے میں تحصیل لہڑی کے تعلیمی میدان میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں ۔ جس کی وجہ سے لیاقت علی لغاری کے روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دوروں کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.