گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سید ظہور شاہ ہاشمی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

14

گوادر: گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سید ظہور شاہ ہاشمی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں کالج کے پرنسپل نصیر احمد بلوچ اور وائس پرنسپل حنیف حمل نے طلبہ کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پرنسپل نصیر احمد بلوچ نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور صاف فضا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ درختوں کی دیکھ بھال کو اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ یہ مہم پائیدار اور مؤثر ثابت ہو۔
وائس پرنسپل حنیف حمل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل شجرکاری جیسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں ماحول دوست سوچ کو فروغ دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج کیمپس کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
طلبہ نے اس موقع پر شجرکاری مہم میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور عزم کیا کہ وہ درختوں کو اپنی حفاظت اور دیکھ بھال کے ذریعے مستقبل کا سرمایہ بنائیں گے۔

Comments are closed.