اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ، سریاب روڈ پر بی ان پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: 3 ستمبر 2025
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ، سریاب روڈ پر بی ان پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت
اسپیکر سردار ایاز صادق کا خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی نے خودکش حملے میں سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کاشہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی نےدہشت گردی کی اس کارروائی کو انتہائی بزدلانہ اور شرمناک فعل قرار دیا
معصوم شہریوں اور سیاسی ورکرز کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
’’فتنہ الہندستان کے خوارج‘‘ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، اسپیکر قومی اسمبلی
دھشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر سردار ایاز صادق کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ۔
Comments are closed.