نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سرحدی اضلاع ایران بارڈر میں رہداری مینجمنٹ سسٹم?(RMS) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نگران وزیر داخلہ نے باقاعدہ میجینٹ سسٹم RMS کا افتتاح کیاتقریب
کوئٹہ1جنو ری:۔نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سرحدی اضلاع ایران بارڈر میں رہداری مینجمنٹ سسٹم?(RMS) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نگران وزیر داخلہ نے باقاعدہ میجینٹ سسٹم RMS کا افتتاح کیاتقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوٹۂ حمزہ شفاقت، سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی آیاز مندوخیل،اسپیشل سیکریٹری داخلہ عبداناصر دوتانی،کمشنر مکران ڈویژن سعید جمالی،کمشنر رخشاں شاہ عرفان غرشین،و دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم، اور سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی آیاز مندوخیل کی راہداری ایپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ محمکہ داخلہ اور آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پاک ایران بارڈر 5اضلاع میں راہداری کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ایپ سے دونوں ممالک میں امدروفت کرنیوالوں کا ڈیٹا ون کلک پر ہوگا جبکہ ساحلین اپنا ڈیٹا موبائل ایپ پر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے اس موقع پر نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا کہ اس ایپ سے ساہیلین کو آمد رفت کی مد میں آسانی فراہم ہوگئی جبکہ ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپر لیس ورکنگ ہے اور اس ایپ سے شہری گھر بھیٹے ان لائن ایپ کی سہولت سے فاہدہ اٹھا سکیں گے۔