ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمان نے تحصیل افس زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے پٹوار خانوں کا بھی معائنہ کیا

0

زیارت 27دسمبر:۔ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمان نے تحصیل افس زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے پٹوار خانوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر زیارت ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر صنم زیب اور ایس ڈی او بی اینڈ آر صغیر احمد کاکڑ نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے کہا کہ زیارت میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.