بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردی

0

کرپٹو ایکسچینج بائنانس (Binance) نے چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی باضابطہ طور تلافی کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائنس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی کل 6.3 ارب ڈالر کی رقم میں سے 90 فیصد یعنی 6 ارب ڈالر کی باضابطہ طور تلافی کردی۔

بائنانس ایکسچینج نے اپنے سیف فنڈ ، فیوچرز انشورنس فنڈ، اور کارپوریٹ خزانے کو استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ ٹوکن دوبارہ خرید لیے تاکہ صارفین پر کوئی مالی اثر نہ پڑے۔

دوسری جانب ایف بی آئی نے کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کےڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہوا تھا اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.