امریکی بحری ناکابندی کے باوجود ایرانی ٹینکر 20 لاکھ بیرل تیل لے کر چین پہنچ گیا
ایرانی آئل ٹینکر 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر چین پہنچ گیا۔
ٹینکر ٹریکر کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ٹینکر ساڑھے تین ماہ کے طویل بحری سفر کے بعد چینی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔
کمپنی کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ایرانی آئل ٹینکر کے چینی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے 14 جولائی سے جاری بحری ناکابندی کے بعد اب تک کوئی ایرانی آئل ٹینکر چین نہیں پہنچا تھا۔
