وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

20

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے اور اس کے نتیجے میں پائلٹس میجر عاطف، میجر فیصل سمیت عملے کے پانچ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سربلندی اور سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ، مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے صبر جمیل کے لیے دعا بھی کی ۔

Comments are closed.