بی وائی ڈی شارک 6 نے اے این سی اے پیسیفٹی کی 5 اسٹار ریٹنگ حاصل کرکے پک اپ گاڑیوں کیلئے نیا عالمی معیار قائم کردیا
کراچی، 1ستمبر 2025۔ دنیا کی نمبر 1 نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنے ماڈل شارک 6 کے لیے عالمی معیار کی حامل ANCAP سیفٹی کی 5 اسٹار ریٹنگ حاصل کر کے گاڑیوں کی حفاظت کے بین الاقوامی معیار کا ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ آسٹریلیشین نیو کار اسیسمنٹ پروگرام (ANCAP) کا شمار دنیا کے سب سے معتبر، خود مختار اور قابلِ اعتماد گاڑی کی سیفٹی کے اداروں میں ہوتا ہے، اور BYD Shark 6وہ پہلی پلگ-ان ہائبرڈ گاڑی ہے جسے اس کے پروٹوکولز کے تحت کامیابی سے ٹیسٹ کیا گیا۔
یہ قابل ذکر پیش رفت BYD Shark 6 کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر پک اپ کیٹگری میں حفاظت کے نئے معیار کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ANCAP کی 5 اسٹار ریٹنگ، آٹوموٹو سیفٹی کی اعلیٰ ترین پہچان سمجھی جاتی ہے۔یہ بچوں، بڑوں اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لیے خود مختار حادثاتی ٹیسٹ، اور ایکٹو سیفٹی اسسٹ ٹیکنالوجیز سمیت اہم پہلوؤں کی جامع جانچ کا مظہر ہے۔ سائیڈ امپیکٹ اور اوبلیک پول کرش ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد BYD Shark 6نے اپنی غیر معمولی مضبوطی، استحکام اور جدید حادثاتی تحفظ کے نظام کو ثابت کیا۔
یہ ریٹنگ پاکستانی صارفین کو یہ اعتماد دیتی ہے کہ BYD Shark 6بین الاقوامی سیفٹی معیار پر پورا اترتی ہے، اور یہ ریٹنگ اسے ملک میں دستیاب کسی بھی دوسری پک اپ گاڑی سے ممتاز بناتی ہے۔ BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے کہا،” BYDکے لیے حفاظت محض ایک خصوصیت نہیں بلکہ ہر اس چیز کی بنیاد ہے جو ہم تیار کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم BYD Shark 6کے ساتھ پاکستان میں یہی عالمی معیار کا تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے کہ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ روڈ سیفٹی اور خاندانوں، مسافروں اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے ذہنی سکون کو یقینی
بنائیں۔ BYD Shark 6کے ذریعے ہم نے مضبوطی، جدت اور غیر متزلزل حفاظت کو ایک جدید پک اپ گاڑی میں یکجا کیا ہے۔”
اس پک اپ گاڑی (BYD Shark 6) میں ڈوئل فرنٹل، سائیڈ اور سینٹر ایئر بیگز، جدید خودکار ایمرجنسی بریکنگ سسٹم (گاڑیوں، پیدل چلنے والوں، سائیکلسٹ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے)، لین کیپ اسسٹ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ اور ڈائریکٹ ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں جو ڈرائیور کی تھکن یا توجہ کی کمی کو شناخت کرتا ہے۔ یہ تمام خصوصیات مل کر نہ صرف حادثات کے دوران تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ انہیں روکنے میں بھی فعال کردار ادا کرتی ہیں۔
اس گاڑی نے ٹیسٹ کے دوران بچوں کے تحفظ میں بھی بہترین اسکور حاصل کیا، اور حادثاتی ٹیسٹ میں چھوٹے مسافروں کے تحفظ کے لیے اعلیٰ نمبر حاصل کئے۔ اسکی پچھلی تمام نشستوں میں اسمارٹ چائلڈ پریزنس ڈٹیکشن سسٹم نصب ہے، اگر وہ کوئی اکیلا بچہ ڈیٹیکٹ کرلے تو ایئر کنڈیشن خودکار طور پر فعال کر دیتا ہے، تاکہ ہر سفر پر خاندانوں کو آرام اور حفاظت فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.