قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔
اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس میں پاکستان کو درپیش وسیع اور شدید سیلابی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے موجودہ 19 ویں اجلاس کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے مختصر رکھنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات کو موخر کر کے سیلابی صورتحال پر خصوصی بحث کی جائے گی۔
میری خواہش ہے کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہیں- اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن اراکین کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا-
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، خالد حسین مگسی، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، گل اصغرخان، محترمہ نزہت صادق اور محترمہ سیدہ شہلا رضا نے شرکت کی۔
Comments are closed.