صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 1 مارچ 2026: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی فورم پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے اور اس وقت پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس حساس صورتحال میں پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ احتجاج کو ہر صورت پرامن رکھا جائے تاکہ ملک میں کسی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور استحکام پاکستان کی اصل طاقت ہیں

Comments are closed.