کوئٹہ: زرغون روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جائزہ لیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 01 مارچ 2026: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی، زاہد سلیم، نے اتوار کی شب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود حکام سے منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور رفتارِ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جاری کام کا خود معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے منصوبوں کی تکنیکی تفصیلات، ٹائم لائن اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
زاہد سلیم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں، متعلقہ افسران کو تاکید کی گئی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
Comments are closed.