صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید کے والد کے انتقال پر وزیر کا تعزیتی بیان
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 1 مارچ 2026: پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر نے کہا کہ والدین کا سایہ اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتا ہے اور ان کا فقدان ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں مینا مجید اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
Comments are closed.