ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کر چکی تھیں، جو فلسطینی شہری اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ تھے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں، حکومت اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہے، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے۔
ناسا کے مطابق اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کا اوپری حصہ 5 اگست 2026 کو تقریباً 8700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند کی سطح سے ٹکرایا، یہ راکٹ جنوری 2025 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک خلا میں گردش کرتا رہا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے نے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے، اس فیصلے کی کئی تشریحات ہو رہی ہیں، حتیٰ کہ حکومتی ایوانوں میں بھی سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ آخر ہوا کیا اور ہونے کیا جا رہا ہے، کسی کے مطابق تاریخ خود کو دہرا رہی ہے بلکہ…