نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے و میٹ ہنری دورانِ پریکٹس کیچ پکڑتے ٹکرا کر زخمی

0

ایڈن پارک میں کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران دونوں کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

میڈیکل سٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہیڈ انجری کا جائزہ لیا، ڈیون کونوے کو مزید معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے کن کشن کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 

اس صورتِ حال کے باعث ڈیون کونوے بھارت کے خلاف کل ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

 

میٹ ہنری اور ڈیون کونوے کی سیریز میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ مکمل طبی جائزے کے بعد ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.