امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثالث ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران امریکی حملوں کی صورت میں خطے اور اس سے باہر بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خطے سے باہر بھی اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
