جامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے۔ پروفیسر حلیم صادق 

0

جامعہ بلوچستان ریٹائر

اساتذہ کو واجباتِ کی عدم

ادائیگی ظلم ہے۔ پروفیسر

حلیم صادق

ریٹائرڈ اساتذہ کو پانچ سال

بعد بھی پنشن اور لیو

انکیشمنٹ کی ادائیگی نہ

ھونا بد انتظامی کی بدترین

مثال یے۔

جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ

اساتذہ کو ان کے جائز

واجبات سے مزید محروم نہ

رکھا جائے، صوبائی حکومت

فوری ادائیگی یقینی بنائے۔

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ کو تاحال پنشن اور لیو انکیشمنٹ کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ کے تمام جائز واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد ملازمین میں پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے چیکوں کی تقسیم ایک خوش آئند اقدام ہے، تاہم یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ تاحال اپنے جائز مالی حقوق سے محروم ہیں۔اساتذہ نے اپنی زندگی کے قیمتی سال علم کے فروغ، نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور جامعہ کی ترقی کے لیے وقف کیے، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں اپنے ہی واجبات کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور قرض فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جامعہ کے مالی بحران میں کمی کے لیے قابلِ تحسین ہے، تاہم دستیاب فنڈز کے استعمال میں ریٹائرڈ اساتذہ کے پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے واجبات کو بھی اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عمر بھر تعلیمی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ان کے جائز حقوق کے لیے مزید انتظار کروانا کسی صورت مناسب نہیں۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی ریٹائرڈ اساتذہ اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید مالی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، متعلقہ حکام اور جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ اساتذہ کے پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے تمام زیر التوا واجبات کی فوری ادائیگی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ طویل عرصے سے انتظار کرنے والے اساتذہ کو ان کا حق مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.