شکارپور پولیس کی بروقت کارروائی: شادی کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی بحفاظت بازیاب
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاڑکانہ/شکارپور، یکم مارچ 2026
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج کے دفتر کے مطابق شکارپور پولیس نے 22 سالہ نوجوان لڑکی کو شادی کے جھانسے میں اغوا ہونے سے بروقت بچا لیا۔
اغوا سے بچ جانے والی لڑکی ضلع ٹنڈو الہیار کی رہائشی حرا نواز راجپوت تھیں۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی زیارت کے لیے سیہون آئی تھی، جہاں مشتاق نامی شخص نے شادی کے جھانسے میں اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے بہانے اغواکار کو ہوٹل کی جانب لے جا کر پولیس کی موجودگی میں آواز لگائی، جس کے نتیجے میں اغواکار فرار ہوگئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
DIG لاڑکانہ ناصر آفتاب نے SSP شکارپور محمد کلیم ملک اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد جاری کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہا۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ فیک کالز یا میسجز کے ذریعے کسی کچے یا دیگر علاقوں میں بلانے پر ہرگز نہ جائیں۔ اگر کسی شخص کی طرف سے دوستی، شادی، نوکری یا کسی اور لالچ کے ذریعے پھسانے کی کوشش ہو تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے۔

Comments are closed.