ٹھٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ضلع بھر میں بھاری نفری تعینات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ٹھٹہ، یکم مارچ 2026
ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جاوید عالم اوڈھو اور طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔
پولیس ٹیمیں شہر کے اہم مقامات، حساس تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر مسلسل گشت اور نگرانی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے واضح کیا کہ کسی بھی احتجاج کے دوران قانون شکنی، توڑ پھوڑ یا پُرتشدد سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں مکمل امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments are closed.