پاک افغان کشیدگی: لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری اسکول غیر معینہ مدت تک بند

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خیبر، یکم مارچ 2026 | نمائندہ: امان علی شینواری
Landi Kotal کی تحصیل میں پاک افغان کشیدگی اور افغانستان کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیزی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم خیبر نے سرحدی علاقوں کے متعدد سرکاری تعلیمی ادارے اگلے حکم تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت جی پی ایس پسید خیل، جی پی ایس چار باغ، جی ایچ ایس خارغلی، جی پی ایس خارغلی، جی پی ایس باچا مینہ، جی پی ایس گلاب کلے، جی پی ایس سیند غاڑہ، جی پی ایس شین پوخ نمبر 1 و 2، جی ایم ایس شین پوخ اور جی ایم ایس ولی محمد کور کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں

Comments are closed.