خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل لائیو سٹاک نظام متعارف کروا دیا

پشاور، 28 فروری 2026: خیبر پختونخوا حکومت نے لائیو سٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) کا آغاز کیا، جس کا مقصد مویشیوں کی خدمات میں شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں باقاعدہ افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائیو سٹاک دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ LMIS کے ذریعے ویٹرنری اسپتال، موبائل کلینکس، فیلڈ اسٹاف اور تحقیقی ادارے ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے۔
اہم فیچرز:
ٹول فری لائیو سٹاک ہیلپ لائن، جہاں کسان ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔
مویشیوں کی ویکسینیشن، علاج اور افزائش نسل کی سروسز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ۔
جانوروں کی نسل، عمر اور جنس پر مبنی ریکارڈ کی تیاری اور ادویات و ویکسین کی خریداری کی نگرانی۔
جانوروں کی شناخت QR Code کے ذریعے، اور بیماریوں کی بروقت نشاندہی کے لیے ریئل ٹائم نگرانی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ LMIS لائیو سٹاک سیکٹر میں اصلاحات کا نیا دور شروع کرے گا اور خدمات کے معیار میں بہتری لائے گا۔

Comments are closed.