مرکزی ملزم گرفتار: کیٹل (مویشی) اور بائیک چوری کی وارداتیں

ٹھٹہ، 28 فروری 2026: ٹھٹہ پولیس نے متعدد مویشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مرکزی ملزم نور علی ولد علی سموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ناتھو سموں کی چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق، 1 ستمبر 2025 کو نامعلوم ملزمان نے گلمنڈا شہر، ولیج یوسف سموں میں ناتھو سموں کے گھر سے ایک چائنا موٹر سائیکل چوری کی تھی (مقدمہ نمبر 228/2025، سیکشن 379 و 34 PPC)۔ پانچ ماہ قبل رمضان خاصخیلی کے گھر سے 2 مویشی چوری ہوئے تھے (مقدمہ نمبر 68/2026)۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر اللہ وسایو نوھڑی اور اے ایس آئی غلام مصطفیٰ جاکھرو کی ٹیم نے تحقیقات کے دوران ملزم کو گلمنڈا شہر کے قریب گرفتار کیا۔
تحقیق کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
ٹھٹہ پولیس نے تصدیق کی کہ کیس کی مزید پیش رفت میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

Comments are closed.