‏رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

24

‏رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ایران پر اسرائیلی حملے کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، نفیسہ شاہ

اسرائیل کا ہر قدم خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے، نفیسہ شاہ

اسرائیل کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، بلکہ وہ چاہتا ہے کہ خطے میں نظام خراب ہو اور وہ اپنی غلط پالیسیوں کو آگے بڑھا سکے، نفیسہ شاہ

گزشتہ سات دہائیوں سے اسرائیل نے فلسطین کی عوام پر ظلم، بے گناہ لوگوں کا قتل، کم عمر بچوں کو بے گناہ قید اور نجانے کتنے جبر کر رہا ہے، جس کی شدید مذمت کرتی ہوں، نفیسہ شاہ

اسرائیل دنیا کے امن کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، نفیسہ شاہ

اسرائیل کا بڑھایا ہوا ہر قدم کا خمیازہ نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے کو بھگتنا پڑ رہا ہے، نفیسہ شاہ

اسرائیل نے ہمیشہ دو ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہے ہیں اور اس کے لیے وہ کسی بھی حد تک گر سکتا ہے، نفیسہ شاہ

ایران کی عوام کے تحفظ اور ہمت کے لئے دعا گو ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے متحد رہیں گے، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی اسرائیل کی غلط پالیسیوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور ایران کی حمایت میں کھڑی ہے، نفیسہ شاہ

بین الاقوامی برادری کو میرا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل کے طور طریقوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور خطے کی امن و استحکام کے لیے کوشش کریں، نفیسہ شاہ

Comments are closed.