
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 19ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ریگی اور کچلاک1فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 5بجے بجلی بندہوگی نیز منگچر،وڈھ ،قلات گرڈاسٹیشنز سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ منجھوشوری گرڈسے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔ اسی طرح 20ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 5بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔



