اہم خبریںبین الاقوامی

مصرمیں لازمی طلاق انشورنس کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا

قاہرہ: مصرمیں لازمی طلاق انشورنس کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے پالیسی کی حتمی شکل کا اعلان نہیں کیا اور پارلیمنٹ میں بھی بحث ہونا باقی ہے جس کے باعث حامی ومخالفین کی مختلف آراسے تنازعہ نے جنم لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصرمیں میاں بیوی کے درمیان طلاق کے حوالے سے لازمی انشورنس کے

معاملے میں ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے،مصر کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک لازمی طلاق انشورنس پالیسی ، جو شوہر کی طرف سے شادی سے پہلے مقررہ قسطوں میں ادا کی جاتی ہے ابھی زیر غورہے۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس میں مطلقہ کومعاوضے یا پریمیم کی رقم کے ساتھ معاوضے کی مدت کا بھی تعین نہیں کیا گیا ہے

۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے سماجی حلقوں میں یہ موضوع تنازع کا باعث بنا ہوا ہے،لازمی طلاق انشورنس کے حامیوں اور مخالفین کی آرابٹی ہوئی ہیں ابھی تک اس پالیسی کی حتمی شکل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث بھی باقی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بہت سارے سوالات پیدا ہوئے ہیں

کہ آیا یہ دستاویز طلاق کے معاملے میں بیوی اور بچوں کے حقوق کے لیے انشورنس مہیا کرے گی،خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں مصر میں طلاق کی اعلی شرح سب سے زیادہ ہے۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیا اس پالیسی سے شادی کے زیادہ اخراجات کی روک تھام مدد ملے گی ؟ کہ بڑھتے اخراجات کی جہ سے مصر میں شادی کے کم مواقع کم ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button