اشک آباد۔12دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعالمی رہنماﺅں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ”یادگار غیرجانبداری“ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف جو ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں ، نے جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک اباد میں یادگارغیرجانبداری پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔”یادگار غیرجانبداری“ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک اباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کےلئے ترکمانستان کے دورے پر ہیں۔وزیرِ اعظم فورم میں شریک عالمی رہنماو ¿ں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے




