ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج آفیس میں ریٹائرڈ ایس پی عزیز اللہ موریو اور اے ایس آئی محمد منیر کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
سکرنڈ(رپورٹ. راج کماراوڈ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج آفیس میں ریٹائرڈ ایس پی عزیز اللہ موریو اور اے ایس آئی محمد منیر کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تقریب میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار اور دیگر افسران نے ایس پی عزیز اللہ موریو اور اے ایس آئی محمد منیر کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک پہنا کر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس فورس، ایس پی عزیز اللہ موریو اور اے ایس آئی محمد منیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ڈی آئی جی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایس پی اور اے ایس آئی کی آئندہ زندگی کے لیے خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار اور دیگر نے کہا کے ایس پی عزیز اللہ موریو، اے ایس آئی محمد منیر نے اپنی سروس کے دوران ایمانداری، لگن اور محنت سے پولیس فورس کی خدمت کی اور ہمیشہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔تقریب میں ایس پی عزیز اللہ موریو، اے ایس آئی محمد منیر نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ساتھی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس فورس ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہے جس کی یادیں ہمیشہ دل میں تازہ رہیں گی۔
Comments are closed.