بلوچستان ہائیکورٹ نے گرین بس سروس کو بلوچستان یونیورسٹی سے مزید بڑھا کر سریاب کسٹم تک روٹ کو توسیع کرنے کی رپورٹ 4 ستمبر کو طلب کر لی

18

بلوچستان ہائیکورٹ نے گرین بس سروس کو بلوچستان یونیورسٹی سے مزید بڑھا کر سریاب کسٹم تک روٹ کو توسیع کرنے کی رپورٹ 4 ستمبر کو طلب کر لی

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار محمد حلمی پر مشتمل بینچ میں سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست کی سریاب کے رہائشی صرف بلوچستان یونیورسٹی تک ہے اس کو سریاب کسٹم تک توسیع کی جائے جس سے سریاب کے عوام کو بڑی سہولت ملے گی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار محمد حلمی نے استدعا منظور کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 4 ستمبر 2025 بلوچستان ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلیلی کسٹم سے پیشین تک اور سریاب کسٹم سے مستونگ تک توسیع کرانے کی جدو جہد جاری رکھوں گا۔

Comments are closed.