رواں سال سنتھیٹک ڈرگز بالخصوص آئس کیخلاف جاری مہم کے دوران اے این ایف کی اہم اور بڑی کامیابی۔
رواں سال سنتھیٹک ڈرگز بالخصوص آئس کیخلاف جاری مہم کے دوران اے این ایف کی اہم اور بڑی کامیابی۔
اے این ایف نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سمندری راستے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحے کی بیرون ممالک اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔
چھاپہ مار کارروائی پسنی کی ساحلی پٹی کے قریب 


سنسان کمپاؤنڈ میں کی گئی۔
دوران آپریشن کمپائونڈ میں موجود کنویں سے 187 کلوگرام آئس اور 225 عدد جدید پستول برآمد ہوئے۔
دوران کارروائی کمپائونڈ میں کھڑی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔
187 پیکٹس آئس اور بڑی تعداد میں جدید پستول اسمگلنگ کیلئے چھپائے گئے تھے۔
محفوظ اشارہ ملنے پر منشیات اور اسلحہ کشتیوں کے ذریعے سمندری راستے سے ممکنہ طور پر یمن اور تنزانیہ اسمگل میں کیا جانا تھا۔
منشیات اور اسلحہ قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغانستان میں منشیات کی بڑھتی پیداوار پاکستان کیلئے اسمگلنگ جیسے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
افغانستان میں بننے والی منشیات کیلئے پاکستان کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
اے این ایف، جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے ذریعے افغانستان اور ملک میں موجود بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان کی سرزمین کو اسمگلنگ کے استعمال سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اے این ایف محدود افرادی قوت اور وسائل کے باوجود ملک کے طول و عرض میں منشیات اسمگلنگ و دیگر جرائم کے خلاف مصروف عمل ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.