کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

0 12

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ سوئی گیس حکام کے مطابق متبادل لائن کے ذریعے شہر کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔ انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے سے متاثر ہونے والی لائن کی بحالی کے لیے عملہ متحرک ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے متبادل پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ شہر اور گردونواح کو گیس کی فراہمی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ صارفین کی ضروریات کو ممکن حد تک پورا کیا جا سکے۔ سوئی سدرن کی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ مرمتی کام مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکام کے مطابق جیسے ہی بحالی کا عمل مکمل ہوگا صارفین کو فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.