وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کا صوبائی کابینہ سے خطاب
پشاور: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
پشاور: عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، سہیل افریدی
پشاور: عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، وزیر اعلیٰ
پشاور: صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، سہیل افریدی
پشاور: این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائیند ہے، سہیل آفریدی
پشاور: سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی، سہیل افریدی
پشاور: واضح رہے کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت
پشاور: ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ
پشاور: سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، وزیر اعلیٰ
پشاور: تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں، سہیل آفریدی
پشاور: آج نئے تعینات شدہ سیکرٹریز بھی کابینہ اجلاس میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ
پشاور: آپ سب گواہ ہیں کہ آپ کو نئی ذمہ داریاں کسی سفارش پر نہیں بلکہ مکمل میرٹ پر دی گئی ہیں، سہیل آفریدی
پشاور: جس طرح میرٹ پر اپ کی تقرری کی گئیں ہیں اسی طرح اپ سے میرٹ کی بالادستی کی توقع ہے، سہیل آفریدی
پشاور: اگر کسی کرپشن کی شکایت مجھے موصول ہوئی تو فورا اپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، وزیر اعلی
وزیر اعلی کا تمام محکموں کو سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی شفارشات فروری کے وسط تک پیش کرنے کی ہدایت
پشاور: عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جائےگی، تمام ترقیاتی کام عوام کی سہولت کے لیے ہوں، وزیر اعلی



