بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کے قیام کو مسترد کردیا
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے،
نام نہاد میڈیا ٹربیونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں،، پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی،پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے،پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی
۔بدھ کو اپنے ایک بیان پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کے قیام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر ہے، حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے
، پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے، نام نہاد میڈیا ٹربیونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں،
اس سے پہلے نیب نے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی گئیں، ان میڈیا ٹربیونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے،
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کا کام شہریوں کو آن لائن حراسان کرنا ہے، پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی، پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے،پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے ، موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔
