عمران خان اور فوج کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
عمران خان اور فوج کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہPTI کے قید بانی عمران خان کی خواہش کی باوجود فوج کا کسی قسم کی ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق سینئرعکسری ذرائع نے بتایا کہ فوج کا Imran Khanکے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ عمران خان نے جیل سے ہی عسکری قیادت سےمذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
گارجین نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات پر پابندی ہے لیکن گارجین نے اپنے سوالات ان کی قانونی ٹیم کے ذرائع بھیج دیے تھے۔
Imran Khan نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ گزشتہ برس اگست میں قید کے بعد سے فوج کے ساتھ براہ راست کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ماضی میں انکی حکومت گرانے اور جیل میں ڈالنے میں کردار جیسے الزامات عائد کرنے کے باوجود پاکستان کی طاقت ور عسکری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل خارج ازمکان نہیں ہوگی۔
برطانوی اخبار کو انہوں نے بتایا کہ فوج کیساتھ ڈیل کے حوالے سے کوئی بھی ملاقات اصولوں اور عوام کے مفاد کی بنیاد پر ہوگی اور یہ ملاقات ذاتی مفاد یا کمپرومائز کرنیکے لیے نہیں ہوگی
جس سے پاکستان کی جمہوری اقدار کو ٹھیس پہنچے۔انھوں نے کہا کہ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے ساری زندگی جیل میں رہنے کو ترجیح دونگا۔
فوجی عدالت میں ٹرائل سے متعلق سوال پرعمران خان نے کہا کہ ایک سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیسے ہوسکتا ہے اور وہ بھی ایک سابق وزیراعظم کا، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہوگی۔Imran Kahn نے کہا کہ ایک سویلین کی فوجی عدالت میں ٹرائل کی واحد وجہ صرف یہی ہوسکتی ہے کہ کوئی اور عدالت مجھے سزا نہیں دے گی، یہ فیصلہ خطرناک ہوگا۔
جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے حکومت دعوؤں کو مسترد کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں رکھا گیا ہے جو خوف، تنہائی اورمیرے حوصلے کو توڑنے کےلیے ترتیب دیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، سیل میں بجلی نہیں اور 24 گھنٹوں تک ایکسرسائز تک رسائی نہیں دی گئی یا بنیادی آزادی کے بغیررکھا گیا۔
Imran Khanنے بتایا کہ صحافیوں کی ملاقات پر پابندی یا ٹرائل کی آزادانہ طریقے سے کوریج پر پابندی سے شفافیت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے پرامید ہیں اور انھیں یقین ہے کہ وہ عوام کی مرضی سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔