Daily Archives

December 11, 2020

وزیر خارجہ کے ‘انڈین کرونیکلز’ نامی دستاویز کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین کرونیکلز کے نام سے شائع دستاویز نے بے نقاب کردیا ہے کہ بھارت پاکستان کے تشخص کو متاثر کرنے کے لیے کیا کچھ کررہا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس…

جاتی امرا میں بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

مینار پاکستان جلسے سے پہلے جاتی امرا میں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے اہم ملاقات کی، جس میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات میں لیگی رہنما سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے…

وفاقی کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید کو داخلہ ،اعظم سواتی کو ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، تین وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو من پسند وزارت مل گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ، وزارت ریلوے اور وزارت نار کوٹکس کنٹرول کے وزراء تبدیل کر دئیے۔…

حکومت کا پی ڈی ایم قیادت سے رابطے کا انکشاف، احسن اقبال کی تصدیق

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ، حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے تین وزراء کے اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔ حکومتی وزراء کی ٹیم کی جانب سے…

جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی، جس سے وزارت داخلہ نہیں چلی اسے نارکوٹکس کی وزارت دے دی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کابینہ کا خاصہ ہے ہر وزیر اپنے کام…

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا منصب تفویض

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیر خزانہ کا منصب تفویض کردیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ…

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ضلع ملیر کے سابق سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ملک میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے معروف راؤ انوار احمد خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ نے پاکستان میں مبینہ طور پر 190 سے زائد…

میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری کی سزا بھگت رہا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ استعفے والے حالات کیوں پیدا ہوئے۔…

پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینےکی منظوری دے دی گئی۔ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث…

پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ

یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی…