جاتی امرا میں بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

0

مینار پاکستان جلسے سے پہلے جاتی امرا میں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے اہم ملاقات کی، جس میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات میں لیگی رہنما سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ہمراہ تھے۔ جبکہ مریم نواز کے ہمراہ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.