بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

لندن ہائی کورٹ میں عدالتی گھیرا سخت، عادل راجہ کی قانونی شکست

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لندن، 8 دسمبر 2025:

لندن ہائی کورٹ کے جج رچرڈ سپئیرمین نے عادل راجہ کے خلاف سخت فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالتی کارروائی مکمل کر دی۔ عدالت نے عادل راجہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام اکاؤنٹس پر جھوٹے دعوؤں کے لیے عوامی معافی نامہ شائع کریں، جو 28 دن تک رہنے کے لیے لازم ہوگا۔

عدالت نے عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ (تقریباً 1 کروڑ 7 لاکھ روپے) اور 260,000 یورو (تقریباً 9 کروڑ 61 لاکھ روپے) کی ہرجانہ رقم 22 دسمبر تک جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے انہیں مستقبل میں کسی بھی تخریبی یا defamatory حرکت سے باز رہنے کی سخت تنبیہ بھی کی۔

جھوٹے اور بے بنیاد مواد کی بنیاد پر عدالت نے عادل راجہ کو اپیل کا حق بھی نہ دیا۔ یوتیوبر کی سر توڑ کوششوں کے باوجود اسے بریت نہیں ملی۔

یہ فیصلہ لندن کی عدلیہ کی غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کی عکاسی کرتا ہے۔ عادل راجہ اور اس کے پیروکار اب جھوٹ اور بداعتمادی کے نتائج بھگتنے پر مجبور ہیں، اور عدلیہ نے واضح پیغام دیا کہ بے بنیاد الزامات اور دھوکہ دہی ناقابل قبول ہیں۔

Related Articles

Back to top button