بلوچستان

 بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے بلال خان کاکڑ: پاک–چائنا کانفرنس کامیاب

بیجنگ، 09 ستمبر 2025: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک–چائنا B2B سرمایہ کاری کانفرنس شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان 21 مشترکہ منصوبے اور MoUs پر دستخط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 8.5 ارب ڈالر ہے۔
یہ منصوبے توانائی، معدنیات، زراعت، بنیادی ڈھانچے، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی اور صنعت و تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ چینی سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی، جس سے روزگار، صنعتی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔

Related Articles

Back to top button