لڑکی سے بات کرنے پر گرل فرینڈ نےبوائے فرینڈ کو قتل کردیا
لڑکی سے بات کرنے پر گرل فرینڈ نےبوائے فرینڈ کو قتل کردیا
ارجنٹائن میں ایک نوجوان صرف اس وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھا کیوں کہ اس نے راہ چلتے ہوئے اپنے اسکول کی پرانی دوست سے خیریت دریافت کی تھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرس کے شہر گونزالیز کاتان میں (23) سالہ ماریانو گرنسپن کو اسکی گرل فرینڈ نے اسے اس کی اسکول کی سابقہ دوست کی خیریت دریافت کرنے پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔
مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ (21) اکتوبر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ماریانو گرنسپن اور اسکی گرل فرینڈ نتاشا پلاویسینو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کررہے تھے،اس موقع پر ماریانوکی پرانی سکول کی دوست نظر آگئی، اس نے اس کی خیریت دریافت کی، اس کی دوست کو یہ سب برداشت نہ ہوا اور چاقو کے وار سے اپنے ہی دوست کی جان لیلی۔
رپورٹس کے مطابق قاتل خاتون جس کی عمر (32) سال بتائی گئی ہے وہ اس سے قبل بھی( 2021) میں اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے سینے پر چاقو سے حملہ کرنیکے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکی ہے۔مقتول بھی پہلے مذکورہ بالا قاتل خاتون کیخلاف پولیس کے پاس جسمانی تشدد اور دھمکیوں کی شکایت درج کرا چکا تھا تاہم اس نے بعدازاں معاملہ رفع دفع کرکے پھر سے دوستی قائم کرلی تھی۔