ناپسندیدہ میسجز سے چھٹکارا حاصل کرنیکا جدید اور آسان طریقہ

0

ناپسندیدہ میسجز سے چھٹکارا حاصل کرنیکا جدید اور آسان طریقہ

 

پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ صارفین ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق موبائل فون پر اکثر صارفین ان چاہے اور ناپسندیدہ پیغامات سے پریشان ہوتے ہیں اور اسکی اکثر شکایات کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب صارفین اس طرح کے میسجز سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں، پی ٹی اے کیجانب سے فراہم کی جانیوالی ایک سروس کے ذریعے موبائل فون صارفین ایسے ان چاہے میسجز کو بلاک کر سکتے ہیں۔

 

پی ٹی اے کے مطابق ان چاہے اور ناپسندیدہ پیغامات بلاک کرنے کیلیے ایس ایم ایس آپشن میں پیغام بھیجنے والے کا فون نمبر ٹائپ کریں، وقفہ دیں، وصول شدہ پیغام ٹائپ کریں اور اسے (9000) پر ایس ایم ایس کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس سروس کیلیے قابل اطلاق ٹیکسز/ نرخ لاگو ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.