ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
وال سٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر و امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں ابتدائی 2 ہفتوں میں 119عمارتیں متاثر ہوئیں۔
امریکی اخبار کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران 15 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔
ان اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالرز سے زائد خرچ ہوں گے جبکہ امریکا خطے میں فوجی موجودگی محدود کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
