گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ٹیلی فونک رابطہ
(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ ) پشاور، یکم ستمبر
گورنر خیبرپختونخوا نے افغان قونصل جنرل سے افغانستان میں شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے تعزیت پیش کرتا ہوں،گورنر خیبرپختونخوا کی افغان قونصل جنرل سے گفتگو
گورنر خیبرپختونخوا نے افغان قونصل جنرل کو اپنی اور صوبہ کے عوام کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا-
دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت و افغان عوام کے غم میں برابر کےشریک ہیں، گورنر خیبرپختونخوا کی افغان قونصل جنرل سے گفتگو
دکھ کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے اظہار ہمدردی و دکھ بانٹنے پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.