ہالی وڈ میں کوئی دلچسپی نہیں: سلمان خان

بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلمیں کرنے میں انھیں کوئی دلچسپي نہیں ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انھوں نے ممبئی میں اپنی نئی فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ سے منسلک ایک پروگرام میں کہا: ’میں یہیں خوش…

عمر میں فرق کے بارے میں سوچا ہی نہیں: کیٹ ونسلیٹ

مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’دی ڈریس میکر‘ میں ان کے ساتھی اداکار کی کم عمری کے بارے میں انھوں نے کبھی ’سوچا ہی نہیں۔‘ اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ کام کرنے والے لیئم ہیمس ورتھ ان سے 14 سال چھوٹے ہیں اور انھوں نے…

شیکسپیئر کے ڈراموں پر مختصر فلموں کی تیاری

انگریزی ادب کے مشہور ڈرامہ نگار ولیئم شیکسپیئر کی 400ویں برسی کے موقع پر ان کے 37 ڈراموں پر مختصر فلموں کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مختصر ڈراموں کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے اداکاروں کو اپنے مکالمے فلمانے کے لیے دنیا بھر ان مقامات پر…

تمام لوگوں کے غم میں شریک ہیں: امریکی راک بینڈ

گذشتہ ہفتے پیرس حملوں کے دوران امریکی میوزیکل گروپ ’ایگلز آف ڈیتھ میٹل‘ کے کنسرٹ کے نشانہ بننے کے بعد بینڈ کے امریکہ واپس پہنچنے پر پہلی بار ان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ میوزیکل بینڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ بینڈ خیریت سے واپس…

کچھ ذکر فیض کی بذلہ سنجی کا

اردو کے مقبول شاعر فیض احمد فیض کی 31ویں برسی کے موقعے پر لاہور میں منعقد ہونے والے پہلے فیض فیسٹیول کے دوران ان کے فن اور زندگی کے بارے میں کئی معلوماتی سیشن منعقد کیے گئے۔ ان میں سے ایک سیشن میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے حاضرین کو فیض کی…

’ہم نے بالی وڈ پر رانیوں کی طرح راج کیا ہے‘

بی بی سی نے اپنے سنہ 2015 کے ’100 خواتین‘ سیزن کے لیے دنیا بھر سے، زندگی کے تمام شعبوں اور عمر کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والی ایسی خواتین کا انتخاب کیا ہے جو دیگر خواتین کو کچھ کرنے کی تحریک دیتی ہیں۔ مشہور بھارتی گلوکارہ آشا بھونسلے بھی ان…

انانیمس کے اعلانِ جنگ کا مطلب کیا ہے؟

ہیکروں کی تنظیم ’انانیمس‘ نے جمعے کو پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف ’اعلانِ جنگ‘ کر دیا ہے۔ ایک یو ٹیوب ویڈیو میں تنظیم کا مخصوص ماسک پہنے ہوئے ایک ترجمان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے علم کو ’انسانیت کو متحد‘ کرنے…

’ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار رہیں‘

ایک معروف ماہر معاشیات نے متنبہ کیا ہے کہ انسان کو جلد ہی اپنے ہاتھوں کی جانے والی ماحولی تبدیلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ پروفیسر رچرڈ ٹال نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں 1.1 سینٹی گریڈ اضافے سے فائدے سے زیادہ نقصان ہے۔ تاہم…

نیند میں خلل سے بچنے کے لیے ’بیڈ ٹائم موڈ‘ کی ضرورت

برطانیہ کے معروف معالج پروفیسر پال گرینگرز کہتے ہیں کہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں خود کار ’بیڈ ٹائم موڈ‘ ہونا چاہیے تاکہ انھیں استعمال کرنے والوں کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ پروفیسر پال گرینگرز کہتے ہیں کہ اس میں موجود نیلی روشنی کو فلٹر ہونا…

رنگ بدلنے والی پٹی، ’اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی ممکن‘

برطانیہ کی باتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کے لیے رنگ بدلنے والی ایک بینڈج یعنی طبی پٹی کار آمد ہو سکتی ہے۔ یہ پٹی انفیکشن کا پتہ چلتے ہی اپنے رنگ بدلتی ہے اور یہ زخم پر بیکٹیریا کے…