اہم خبریںپاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات (16 جنوری 2025) سے اگلے پندرہ دن کیلئےپیٹرول کی قیمت میں .تین روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

امریکی پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جو کہ امریکی جہاز رانی کی پابندیوں کے روسی تیل کی سپلائی پر اثر انداز ہونے کے خدشے کے باعث ہے۔مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں فیصلہ سازوں پر منحصر ہے۔

Related Articles

3 Comments

  1. you are truly a just right webmaster The site loading speed is incredible It kind of feels that youre doing any distinctive trick In addition The contents are masterwork you have done a great activity in this matter

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button