خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، بوسیدہ مکانات کی چھت گرنے سے مزید 3 افراد جاں بحق،اموات کی تعداد 33 ہوگئی

0 11

بالائی علاقوں میں برسات تو تھم گئی،تاہم اس کی تباہ کاریاں جاری ہی،بارش کے باعث بوسیدہ مکانات کی چھت گرنے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

صوابی کےعلاقے یارحسین میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرگئی،ملبےتلےدب کر بچہ جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین خواتین زخمی ہوگئیں،خیبر کےعلاقے چورا میں بھی کچےمکان کی چھت زمین بوس ہوگئی،دو خواتین جان سے گئیں،دوزخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،لنڈی کوتل کے علاقےخوگہ خیل گونگی کلی میں بھی کمرے کی چھت گرگئی,ملبےتلے دب کر دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند وانا گومل زام روڈ چار روز بعد بھی بحال نہ کی جاسکی،جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے,ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کے لیےہیوی مشینری سےکام جاری ہے،جبکہ ٹریفک کو جنڈولہ روڈ سے گزارا جارہا ہے۔

 

مری میں بھی جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ لینڈسلائڈنگ کی نذرہونےلگا،متعدد گھروں کی دیواروں،چھتوں اور برآمدوں میں بڑےشگاف پڑگئے،درجنوں درخت گرگئے،انتظامیہ نےمتاثر علاقے کو خالی کرنے کا حکم دےدیاگیا،مساجد میں بھی اعلانات ہونے لگے،متاثرین نے سامان سمیت ایمرجنسی نقل مکانی شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.