سید اقبال شاہ سے بھائی کے انتقال پر پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کا اظہارِ تعزیت
سید اقبال شاہ سے بھائی کے
انتقال پر پروفیسر ڈاکٹر حلیم
صادق کا اظہارِ تعزیت
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کے بھائی سید ارشد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سید اقبال شاہ اور تمام سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید ارشد حسین شاہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
